• ستمبر 26, 2021

خیبرپختونخوا میں چینی بحران کے خدشات، ڈیلروں کے پاس سٹاک ختم ہو گیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں چینی کا بحران پیدا ہونے کے خدشات بڑھ گئے، ڈیلروں کے پاس سٹاک ختم ہو گیا۔ شوگرملز اور ڈیلروں کے درمیان معاملات طے نہ ہونے سے پرچون دکانداروں سمیت شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاورمیں چینی کی بڑی مارکیٹ اشرف روڈ اور رام پورہ گیٹ میں چینی ختم ہو گئی، ہول سیل ڈیلر بھی ہاتھ پر ہاتھ رکھ بیٹھ گئے۔ ڈیلروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چینی کی سرکاری قیمت 89 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ملز مالکان سو روپے فی کلو سے کم دینے پر تیار نہیں۔

ہول سیل ڈیلروں کیساتھ گوداموں میں سٹاک بھی ختم ہوگیا ہے،چینی کی عدم دستیابی کے باعث سے پرچون دکانداروں سمیت شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ڈیلروں کے مطابق پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر 50 کلو گرام کے آٹھ سے دس ہزار تھیلے فروخت ہوتے ہیں، حکومت اور شوگرملز مالکان کے درمیان مسائل حل نہیں ہوئے تو مزید بحران بڑھ جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہاکی کا عالمی چیمپئن بیلجیم اولمپکس کا بھی چیمپئن بن گیا

Read Next

کورونا کی شکار دردانہ بٹ وینٹی لیٹر پر، مداحوں کی صحت یابی کیلئے دعائیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے