• اکتوبر 26, 2021

خیبرپختونخوا میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ دو محکموں کے درمیان لٹک گیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ دو محکموں کے درمیان لٹک گیا۔ محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کے درمیان مسائل کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

پشاور سمیت صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کا معیار اور ملاوٹ کی چیکنگ کے لیے محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کے درمیان فوڈ لیب کی عمارت سے متعلق مسائل کے باعث معاملات الجھ گئے۔

کھانے پینے کی اشیاء کا معیار اور ملاوٹ چیک کرنے کے لیے پشاور میں جدید لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد لیبارٹری کی عمارت پرکام مکمل نہ ہوسکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے۔

شہر بھر میں اشیائے خورونوش کی چیکنگ کے لیے کارروائیاں تو کی جاتی ہیں تاہم اس کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہو رہے۔ صوبائی وزیر خوراک عاطف خان کا کہنا ہے کہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے متعلق دو محکموں میں معاملات حل کر لیے گئے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیب رواں سال دسمبر میں مکمل ہوجائیگی، جس سے اشیائے خورونوش کا معیار مزید بہتر اور یقینی ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کا 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسین شروع کرنیکا فیصلہ

Read Next

کورونا کی چوتھی لہر مزید 52 افراد کی جان لے گئی، 1560 نئے مریض رجسٹرڈ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے