• اکتوبر 17, 2021

خیبرپختونخوا میں سزاؤں کا تعین اور ان میں کمی سے متعلق قانون سازی کرلی گئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں سزاؤں کا تعین اور ان میں کمی سے متعلق قانون سازی کرلی گئی۔ سزائیں دینے کے لیے حکومت قواعد و ضوابط ترتیب دے گی۔ قانون کا اطلاق ماتحت عدالت کی جانب سے دی جانیوالی سزاؤں پر ہوگا۔

صوبے میں سینٹینسنگ بل 2021 منظور کرلیا گیا، جس کے تحت سزاؤں کو سنائے جانے کے موقع پر مجرم کی عمر، برتاؤ اور دیگر امور کو مد نظر رکھا جائیگا۔ شدت پسندی، ریاست کے خلاف سرگرمیاں، مذہبی منافرت پھیلانے سمیت دیگر سنگین جرائم کی پاداش میں ملزمان کو سزائیں دینے کے لیے حکومتی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ اقدام سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا۔

بل کے تحت ماتحت عدلیہ کو بھی پابند بنایا جائیگا کہ حکومت کی جانب سے مرتب کردہ ہدایت پرعملدرآمد کرے۔ ایک کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا جو سزاؤں سے متعلق قوانین پر عملدرآمد اور عوام میں آگاہی پیدا کرے گی۔ قانونی ماہرین نے بھی نئے قانون سے متعلق ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

قانون کے ذریعے 6 ماہ سے 25 سال قید کے حوالے سے 4 زونز بنائے ہیں اور ہر ایک کے حوالے سے الگ الگ گائیڈ لائنز مرتب کی جائینگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گرین لائن: بسیں کراچی پہنچتے ہی سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی

Read Next

بلوچستان میں تعلیم کا شعبہ مسائلستان بن چکا، اساتذہ کی کمی اور جدید سہولیات کا فقدان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے