• ستمبر 18, 2021

خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف نئی حکمت عملی تیار، 5 لاکھ تک جرمانہ ہو گا

پشاور: خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نئی حکمت عملی تیارکر لی گئی، بغیر رجسٹریشن کے گودام سیل کر دیا جائیگا، 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا، گودام ذخیرہ اندوزی کے لیے استعمال ہونے پراشیاء اور سامان بھی ضبط کیا جائیگا۔

خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوروں سے سختی سے نمٹنے کےلیے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا گیا، گوداموں کو ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے لیے استعمال کرنے والوں کو سزا اور لاکھوں روپے جرمانہ کیا جائیگا۔

صوبہ بھر میں گوداموں کےلیے نئے قانون کے تحت کوئی بھی شخص بغیر لائسنس کے گودام قائم نہیں کرسکے گا، پہلے سے قائم گودام چلانے والوں کے لیے لائسنس کا حصول لازمی ہو گا، گودام کے اندر موجود سامان کا اندراج بھی کیا جائیگا، صوبائی وزیر عبدالکریم خان نے اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا۔

گوداموں سے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنے اور خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے جبکہ ایک سال قید کی سزا بھی دی جا سکے گی، شہریوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کےلیے مزید سخت قوانین بنائے جائیں۔

گوداموں میں موجود اشیاء کو ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کی غرض سے رکھنے پر تمام اشیاء سرکاری تحویل میں لی جائینگی جبکہ گودام کو سیل بھی کیا جائیگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نجمہ پروین کو ان فٹ ہونے کے باوجود ٹوکیو اولمپکس میں بھجوانے کا انکشاف

Read Next

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے