• ستمبر 23, 2021

خیبرپختونخوا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

پشاور: خیبرپختونخوا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شہریوں سے دھوکہ دہی کے زریعے رقم ہتھیانے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلا دیا۔ حکام کے مطابق سلی کون تھمبز کے زریعے فراڈ کیا جا رہا ہے۔

الفاظ کے ہپر پھیر اور سبز باغ دکھا کر زندگی بھر کی جمع پونجی ہتھیانے والوں کے خلاف شہریوں نے بھی ٹھوس حکمت عملی ترتیب دینے کا مطالبہ کر دیا۔ حکام کے مطابق سادہ لوح شہریوں سے دھوکے کے زریعے رقم ہتھیانے میں مختلف گروہ ملوث ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔

جدید دور میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے جہاں بہت سی آسانیاں پیدا ہوئیں ہیں تو وہیں مسائل بھی بڑھ رہے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز کا شوبز انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

Read Next

کراچی: ضلع وسطی کچرے کا ڈھیر بن گیا، بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے