• جولائی 30, 2021

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر گندم اور آٹے بحران کے خدشات

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر گندم اور آٹے کے بحران کے خدشات پیدا ہوگئے، پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث فلار ملز بند ہونے لگیں، معاون خصوصی کہتے ہیں پاسکو کے ساتھ گندم سے متعلق معاملات کو طے کیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کو پنجاب کی جانب سے دو ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے جو کہ صوبے کی ضرورت سے بہت کم ہے، ضرورت کے مطابق گندم کی عدم فراہمی سے صوبے میں فلور ملز انڈسٹری کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق پابندی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو صوبے میں گندم اور آٹے کے بحران کا سامنا ہوگا۔

دوسری جانب معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ گندم کے معاملات پر نظر ہے، صوبے کے لیے 2 ہزار ٹن بڑی تعداد ہے، صوبے کی اپنی پیداوار بڑھانے سمیت پاسکو کے ساتھ گندم سے متعلق معاملات طے پائے جا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کو گندم کی یومیہ ضرورت 10 ہزارمیٹرک ٹن ہے، پنجاب سے 5 ہزار روپے 100 کلو گندم خریدی جارہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیتن یاہو کے 12 سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ، نفتالی بینٹ اسرائیلی وزیراعظم منتخب

Read Next

ایمان علی کا خلیل الرحمان کیساتھ کام کرنے سے انکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے