• ستمبر 18, 2021

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، 7 اضلاع میں دو دنوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 2 سے 5 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ شہریوں نے بھی ایس او پیز کو نظرانداز کر دیا۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں گزشتہ 7 دنوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دو دنوں میں اپر چترال میں مثبت کیسز کی شرح 6 سے بڑھ کر 10، ایبٹ آباد میں 7 سے بڑھ کر 9 جبکہ کرک میں 7 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے۔ شہریوں نے بھی بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران صوبہ بھر میں مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ 7 سے بڑھ کر 3 اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں 400 کیسز سامنے آئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیصل آباد: فیسوں کی ادائیگی کے باوجود شہری 3 سالوں سے نمبرپلیٹوں سے محروم

Read Next

کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، ہسپتال کوویڈ مریضوں سے بھر گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے