• ستمبر 20, 2021

خیبرپختونخوا: خواتین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے واقعات سامنے آگئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں خواتین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے واقعات سامنے آگئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی۔

 خیبرپختونخوا میں سائبر کرائم میں خواتین کی بڑی تعداد ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی بلیک میلر خواتین سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی۔ حکام کے مطابق خواتین سے متعلق شکایات پر تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے بھی خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم میں ملوث افراد ذہنی کوفت کا باعث بنتے ہیں، حکومت سخت اقدامات اٹھائے۔

سائبرکرائم کی بڑھتی ہوئی شرح میں ایک بنیادی وجہ ان جرائم سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی کا بھی نہ ہونا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم میں خواتین کے ملوث ہونے کی بڑی وجہ ان کے نام سے استعمال کی جانیوالی موبائل سمیں بھی ہیں جن سے وہ تو لاعلم ہوتی ہیں لیکن ان سموں کے استعمال سے انہیں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں: شیخ رشید

Read Next

ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رکشوں کے روٹ پرمٹ کی تجدید کا نظام روک دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے