• جنوری 19, 2021

خوشحال اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ خوشحال اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چیئرمین افغان حزب وحدت اسلامی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں افغان امن عمل اور خطے میں امن واستحکام کے امور زیر غور آئے۔ کریم خلیلی نے پاک افغان تعلقات کے حوالے سے آرمی چیف کے ویژن کو سراہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Read Next

بین الافغان مذاکرات میں طے پانے والوں فیصلوں کا خیر مقدم کریں گے، وزیر خارجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے