• دسمبر 8, 2021

خود بھی ڈرامہ ‘خُدا اور محبت’ کی آخری قسط نہیں دیکھی :اقرا عزیز

لاہور: ڈرامہ سیریز ‘خُدا اور محبت’ کے سیزن 3 میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ اُنہوں نے بھی اب تک ‘خُدا اور محبت 3’ کی آخری قسط نہیں دیکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو خصوصی پیغام دیتی نظر آ رہی ہیں۔ اقرا عزیز نے کہا کہ ‘ ‘خُدا اور محبت 3’ کی آخری قسط نشر ہوگی اور وہ بے حد پُرجوش ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ‘میں نے خود ابھی تک آخری قسط نہیں دیکھی۔

 واضح رہے ڈرامہ سیریل  خدا اور محبت  کا سیزن 3 ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 بلین ویوز حاصل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے۔
ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر عبداللّٰہ کا دوانی ہیں جبکہ مرکزی کردار فیروز خان اور اقراء عزیز نے نبھائے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی اداکار کی اچانک موت 7 مداحوں نے بھی خودکشی کرلی

Read Next

چیخ چیخ کر ویرات کی تعریف کرنا چاہتی ہوں: انوشکا شرما

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے