• جولائی 28, 2021

خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کیلخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس کی سماعت کی۔ خواجہ آصف اپنے وکلاء کے ہمراہ وفاقی کالونی میں قائم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ وفاقی کالونی میں احتساب عدالت کی منتقلی کے بعد یہ پہلی پیشی تھی۔

نیب کے مطابق خواجہ آصف 1991ء میں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے۔ 2018ء تک خواجہ آصف کے اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دوسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز ویمن نے ٹیم پاکستان کو ہرا دیا

Read Next

شوہر حق مہر میں لکھی ہر شے بیوی کو دینے کا پابند: لاہور ہائیکورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے