• ستمبر 20, 2021

خواتین کیخلاف ہراسگی واقعات، اسلام آباد میں فی میل پولیس ڈیسک اور ہیلپ لائن سہولت کا آغاز

خواتین گھر میں ہوں، بازار یا ورک پلیس پر، آئے روز انہیں تشدد اور ہراسگی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اب انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، فوری ہلپ لائن 8090 پر کال کریں، خواتین پولیس اہلکار آپ کے پاس ہوں گی ۔

تھانوں سے الگ بنائے گئے جینڈر پروٹیکشن یونٹ میں خواتین بلا جھجک کسی بھی وقت جاکر اپنی شکایت درج کروا سکتی ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ پروٹیکشن یونٹ کا قیام خوش آئند ہے۔ مئی 2021 میں قائم ہونے والے جینڈر پر وٹیکشن یونٹ کو اب تک212 فون کالز موصول ہوئیں جبکہ 304 خواتین نے مرکز آکر شکایت درج کروائیں۔ ان میں سب سے زیادہ واقعات گھریلو تشدد کے رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبرپر ہراسگی کے کیسزسامنے آئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آمنہ الیاس نے اپنی وائرل ویڈیو پر عوام سے معاف مانگ لی

Read Next

گوجرانوالہ میں ویٹ لفٹنگ مقابلے، خواتین نے بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے