
لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر خواتین کو دوستی کرنے کی پیشکش کرنے والے نامعلوم شخص کو زبردست جواب دیا اور مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مایا علی نے سالگرہ منائی تو انہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے مبارکباد بھی دی۔ 27 جولائی کو سالگرہ کی متعدد تصاویر شیئر کیں، لوگوں نے کمنٹس کیے اور ایسے ہی افراد میں ان کا نامعلوم مداح بھی شامل تھا۔
مایا علی کی پوسٹ پر سنگل لوگ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کیا گیا، جس میں انہوں نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے دوستی کی پیشکش کی اور لکھا کہ نوجوان ہوں اور خوبصورت ہوں اور ہر عمر کی ایسی خواتین دوستوں کی تلاش ہے، جن سے دل کی باتیں کر سکوں اور دیرپا تعلقات استوار کر سکوں۔ ایسی خواتین دوستوں کی تلاش ہے، جن سے دل کی باتیں کر سکوں اور انکی عزت کر سکوں۔ اگر کوئی بھی ان میں دلچسپی رکھتا ہے تو بلا ججھک مجھے میسیج کرے۔
سنگل لوگ نامی شہری کے کمنٹ کے بعد اداکارہ مایا علی نے جواب دیتے ہوئے نامعلوم اکاؤنٹ کو لاجواب کر دیا اور مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
اداکارہ نے اردو میں کمنٹ کرنے والے لڑکے کو بیٹا کہتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ وہ یہی بات ایک مرتبہ اپنے والدین کو کہہ کر دیکھیں۔
0 Reviews