• نومبر 25, 2020

خواتین دنیا میں ہر جگہ خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہیں: صنم سعید

لاہور:اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ خواتین دنیا میں کہیں بھی خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی شارٹ فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس میں ایک تنہا خاتون کمسن بچی کیساتھ رات دیر گئے موٹروے پر سفر کرنے سے قبل اپنی حفاظت کیلئے ہتھیار ساتھ لے جانے سمیت اپنا لباس اور حلیہ بھی تبدیل کرتی ہے۔ مذکورہ فلم رواں سال لاہور،سیالکوٹ موٹر وے پرپیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے پس منظر میں بنائی گئی ہے جس میں بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی خاتون کو بھیڑئیے نما انسانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے واردات سے قبل خاتون کی جانب سے مددکی درخواست کے باوجودلا پرواہی کا مظاہرہ کیا، آدھی رات کو تنہا سفر کے دوران گاڑی میں پٹرول ختم ہونے پر خاتون کی فوری مدد کرنی چاہیے تھی لیکن تاخیر کے سبب وارداتیوں کو گھناونے فعل کا موقع مل گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صحرائے تھل میں پانچویں جیپ ریلی کا کوالیفائنگ مرحلہ جاری

Read Next

لائبہ خان نے کویت کے بزنس مین سے خفیہ شادی کر لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے