
ریاض: خلیجی ممالک کا سربراہی اجلاس سعودی عرب میں ہو رہا ہے، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بھی شرکت کریں گے۔
قطر کے شاہی دربار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد برادر ملک سعودی عرب میں جی سی سی کے 41 ویں سربراہ اجلاس میں اعلیٰ وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی ختم ہو چکی ہے، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر کے ساتھ فضائی، بری اور سمندری حدود کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
0 Reviews