• ستمبر 23, 2021

خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کااعلان،رواں سال کام کا آغاز

شکاگو:  ایک امریکی خلائی کمپنی نے خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،اس ہوٹل میں تین روزہ قیام پر تقریباً 5 ہزار ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ خلائی ہوٹل مصنوعی کشش ثقل کا حامل ہوگا اس میں 500 افراد کے رہنے کی جگہ مختص کی جائے گی۔علاوہ ازیں ہوٹل میں جم، ریسٹورینٹ اور وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو زمین کے کسی بھی ہوٹل میں ہوتی ہیں۔

اس ہوٹل کا ڈھانچہ دو دائروں پر مشتمل ہوگا جو ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے ، بیرونی دائرہ دراصل خلائی سٹیشن کی بنیاد ہوگا جس میں سولر پینلز، ریڈی ایٹرز اوردیگر تکنیکی سامان موجود ہوگا ۔دوسرا دائرہ رہائش کیلئے ہوگا جس میں جم، باورچی خانے اور ریسٹورینٹ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔کمپنی کا کہناہے کہ اس منصوبے پر رواں سال کام شروع کردیاجائے گا ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ناسا نے زمین پر مریخ کے ماحول والی رہائش گاہ بنا دی

Read Next

کراچی: پولیس کانسٹیبل کی اپنی شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ، فوٹیج منظرعام پرآ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے