• اکتوبر 24, 2020

خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو خطے میں ہونے والی پیشرفت، خاص طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ عسکری قیادت نے کنٹرول لائن پر صورتحال اور آپریشنل ڈیپلائمنٹ کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے اہم مفادات کے خلاف کچھ عناصر ہائبریڈ وار فیئر میں ملوث ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہائبریڈ وار فیئر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔ خطہ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہوگا۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز نے ملکی اندرونی سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے محرم میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پوتے نے پب جی گیم کھیلنے کے لیے داد کی لاکھوں روپے پینشن اڑادی۔

Read Next

وزیرخارجہ ماسکو پہنچ گئے، روس کیساتھ کثیرالجہتی شراکت داری کیلئے پرامید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے