• اکتوبر 22, 2021

خدمت کی سیاست کے سامنے منفی سیاست دم توڑ چکی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست کے سامنے منفی سیاست دم توڑ چکی ہے، اپوزیشن نے ہر نان ایشو پر ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی کوشش کی۔

عثمان بزدار سے اراکین پنجاب اسمبلی محمد شفیق، نذیر بلوچ اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ذوالفقار علی نے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں، ایسے عناصر کو پہلے بھی ہزیمت اٹھانا پڑی اور آئندہ بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکومتوں کی جانب سے حکومتی و انتظامی امور میں بگاڑ کو درست کیا ہے، اراکین اسمبلی اور پارٹی کے عہدیداران میرے ساتھی ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، ہم سب نے ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ہر ضلع میں یکساں ترقی ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بہاولپور کور کے زیر اہتمام دوسری آل پاکستان ٹرائی تھلون 16 اکتوبر کو منعقد ہو گی

Read Next

پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے