• ستمبر 18, 2021

خانیوال: بجلی کا کنکشن کاٹنے پر مسلح شخص مشتعل، گن پوائنٹ پر بحال کروا لیا

خانیوال: خانیوال کے علاقے کچا کھوہ میں بجلی کےکنکشن کاٹنے پر مسلح شخص مشتعل ہو گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے واپڈا ٹیم سے کنکشن بحال کروا لیا۔

خانیوال میں واپڈا ٹیم نے بجلی چوری کرنے پر کچا کھوہ میں واقع ایک گھر کا کنکشن کاٹا جہاں ڈائریکٹ تار سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ مسلح شخص نے سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے واپڈا ٹیم سے گن پوائنٹ پر اپنا کنکشن دوبارہ بحال کروا لیا، سرکاری ملازمین کو کہا کہ دوبارہ کنکشن کاٹا تو جان سے مار دوں گا۔

ایس ڈی او کچا کھوہ نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ کچا کھوہ میں 2 افراد کے خلاف درخواست دے دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اشنا شاہ نے ویکسی نیشن کی وجہ سے کورونا کو 9 دن میں شکست دے دی

Read Next

فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے