• نومبر 29, 2021

خام مال درآمد نہ ہونے سے بیڈ شیٹ تیار کرنے والی صنعت بدحالی کا شکار

فیصل آباد: ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے اور خام مال کی درآمد نہ ہونے سے بیڈ شیٹ تیار کرنے والی صنعت بدحالی کا شکار ہے، انڈسٹری سے وابستہ مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

صنعتی شہر فیصل آباد کی بیڈشیٹ تیار کرنے والی صنعت لڑکھڑانے لگی، ڈالر اور کاٹن کی قیمت میں اضافے اور چین سے درآمد ہونے والے خام مال پر عائد پابندی نے بیڈشیٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے، انڈسٹری مالکان کہتے ہیں کہ رواں برس کاٹن کی پیداوار میں خطیر اضافہ ہوا، مگر حکومت نے قیمت کم کرنے کی بجائے مزید بڑھا دی جس سے انڈسٹری ہچکولے لینے لگی ہے۔

خام مال کی درآمد رکنے سے انڈسٹری کی بندش کے خوف سے مزدور طبقہ بھی پریشانی کا شکار ہے، مزدور کہتے ہیں کہ انڈسٹری چلے گی تو ان کے گھروں کا چولہا جلے گا۔

انڈسٹری مالکان کہتے ہیں کہ اگر حکومت نے بیڈ شیٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو درپیش مسائل سے باہر نکالنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے تو یہ انڈسٹری بھی ماضی کا قصہ بن جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی عرب سے ملنے والی امداد جلد مل جائے گی: شوکت ترین

Read Next

بھارتی سکھ برادری کا کنگنا کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے