• ستمبر 19, 2021

حیدر آباد: دو کزنوں سمیت 4 نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

حیدر آباد:  حیدرآباد لطیف آباد کوہسار پنہور گوٹھ دو کزنوں سمیت چار لڑکے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے چاروں دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے.

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کچھ اس طرح رونما ہوا کہ 13 سالہ عمر نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اس کے بڑے کزن 15 سالہ حمزہ نے بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی ڈوبنے لگا جس پر دیگر دو دوست 14 سالہ متین اور 17 سالہ اویس نے گہرے پانی میں چھلانگ لگا دی تاہم مگر وہ بھی ڈوب گئے۔

اطلاع ملنے پر موقع پر ہی قریبی آباد کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں لڑکوں کی لاشیں ایدھی کی مدد سے سول ہسپتال منتقل کردی ہیں، چاروں دوستوں کے دم توڑ جانے کی تصدیق کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے خورشید ٹاؤن سینٹر منتقل کر دیں اور لاشیں غسل وکفن کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں، چاروں نوعمر لڑکوں کے ڈوب جانے کی اطلاع پر کہرام مچ گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 67 جانیں لے گئی، 4745نئے مریض

Read Next

نیلسن منڈیلا کے پوتے اور داماد کا تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے