
اسلام آباد:شیری رحمان نے کہا ہے کہ شکر ہے اپوزیشن جلسوں کے بہانے عمران خان کو کورونا کا خیال آیا، جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو وزیراعظم کورونا کی صدائیں لگانے لگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اپوزیشن عمران خان اور کورونا دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی، وزیراعظم جس کورونا کو معمولی زکام کہتے تھے، آج اس کا نام لے کر ڈرا رہے ہیں۔
0 Reviews