• مارچ 5, 2021

حکومت کے خاتمے کا خواب اپوزیشن کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے،گورنر پنجاب

لاہور:گورنرپنجاب چوہدری سرورنے کہا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن انتظارکےسواکوئی آپشن کامیاب نہیں ہوگا،عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے اور اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں ،ملاقاتوں میں چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت کےخاتمےکاخواب اپوزیشن کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا، پی ڈی ایم کے احتجاج سے زیادہ سربراہی اجلاس ہوچکےہیں۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سال 2023تک پی ڈی ایم کےاجلاس،احتجاج ہوتے رہیں گے، 2023تک حکومت قائم رہے گی، اپوزیشن والے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہےہیں۔چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کا الیکشن انتظارکےسواکوئی آپشن کامیاب نہیں ہوگا، اپوزیشن میں نہ مانوں کی سیاست کررہی ہے، عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے اور اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے پرحکومت نےسمجھوتہ کیانہ ہی آئندہ کرے گی، ہم آئین وقانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں، سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر یقین نہیں رکھتے، پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں،جمہوریت کومضبوط بنایاجارہاہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومتی اوراتحادی اراکین کی موجیں لگ گئیں

Read Next

سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، یکم فروری سے صوبے بھر میں تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے