• اکتوبر 26, 2020

حکومت کی بہتر حکمت عملی: اموات میں نمایاں کمی، کورونا سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 298 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 149 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار 28 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 882 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 970 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 589 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 298 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 199، سندھ میں 2 ہزار 403، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 63 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اورنج لائن ٹرین میں ملازمتوں کے مواقع، عاصم سلیم باجوہ نےاشتہار ٹویٹ کردیا

Read Next

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے