• جنوری 19, 2021

حکومت کو 13 دسمبر کو آخری دھکا دیں گے: مریم اورنگزیب

لاہور:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ووٹ چوروں کو گھر بھیجیں گے، 13 دسمبر کو حکومت کو آخری دھکا دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک بات سمجھ آگئی ہے کہ یہ عوامی تحریک ہے، بہتر ہے آپ 13 دسمبر سے پہلے استعفی دے دیں، مافیا کے گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے، اس وقت ملک پر مافیا کا قبضہ ہے۔ دوسری جانب لاہور میں لیگی خواتین پارلیمنٹیرینز کا اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لیے مریم اورنگزیب جاتی امرا پہنچ گئیں، اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق تیاریوں  کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘نیب لوٹے گئے 466 ارب روپے برآمد کرچکا، کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں’

Read Next

ڈونلڈ ٹرمپ پالتو جانور نہ رکھنے والے پہلے امریکی صدر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے