• اکتوبر 26, 2020

حکومت کو قانونی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نےجی آئی ڈی سی کیخلاف کمپنیوں کی تمام اپیلیں خارج کر دیں، کمپنیوں کو گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب ادا کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کوقانونی محاذپربڑی کامیابی مل گئی، سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کیخلاف کمپنیوں کی تمام اپیلیں خارج کر دیں، کمپنیوں کو گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں417 ارب ادا کرنے ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے 2 ایک کی اکثریت سے فروری میں کیا گیا محفوظ فیصلہ سنایا۔ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے 220 ارب معاف کردیے تھے اور اپوزیشن کی تنقید پر حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا تھا۔ 20 فروری سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل اجازت دی تھی کہ تمام وکلا 15 روز میں اپنی معروضات تحریری طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی جانب سے وفاق کی گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی حمایت کی گئی تھی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے مخالفت کی تھی۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، اٹارنی جنرل نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی کہ جو درخواستیں التوا کا شکار ہیں ان پر جلد فیصلہ کیا جائے کیوں کہ حکومت کو بھاری مالی خسارہ ہورہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

News Headlines | 12:00 PM | 13 August 2020 | A1 News

Read Next

لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس: سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی رپورٹ مسترد کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے