• جولائی 28, 2021

حکومت کو الیکشن چوری کرنے کی کوشش پر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے: مریم نواز

اسلام آباد؛نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے، حکومت الیکشن چوری کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو باور کروا دیا ہے کہ موجودہ حکومت سے نالائق اور عوام دشمن حکومت نہیں آئی۔ پی ٹی آئی کی پوری جماعت آپس میں گتھم گھتا ہے، جب یہ حکومت جائے گی تو واپس نہیں آئے گی۔ وقت آنے پر حساب کتاب بھی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اورمنتخب نمائندوں کےراستے میں نہ آئیں، اسٹیبلشمنٹ کی بجائے عوام کی مرضی چلنی چاہئے، بلوچوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔ ہم نے طویل جدوجہد کی، کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘چینی سرمایہ کار وں نے گوادر میں 1 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا’

Read Next

کوئٹہ: ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے