• جون 22, 2021

حکومت کا 10 ویں اور بارہویں کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ

حکومت نے 10 ویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول بند ہونے کے باعث یکسوئی سے پڑھائی نہیں ہو سکی، صرف لازمی امتحانات ہی لیے جائیں، پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے جائیں گے، بچوں کو تیاری کا موقع ملنا چاہیے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس میں ہونے والے فیصلے سے متعلق بتایا کہ 9 ویں 10 دسویں کے امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے بھی صرف اختیاری مضامین کے امتحانات ہوں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے، کورونا وبا کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ امتحانات کے بغیر کوئی گریڈ نہیں ملے گا، امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ او لیول کے بچوں کے امتحانات جولائی میں ہوں گے، کوئی بھی استاد کورونا ویکسی نیشن کے بغیر امتحان نہیں لے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام فیصلوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور نہ کوئی دباوَ برداشت کریں گے۔

خیال رہے کہ حکومت نے رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام کلاسزکےامتحانات ہرصورت ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گے۔

نتیجہ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی جب کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس سے متعلق فیصلےصوبے کریں گے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے کورونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، قومی اسکواڈ کا اعلان جلد ہو گا

Read Next

کورونا کے وار برقرار، مہلک وائرس کی تیسری لہر مزید 92 جانیں لے گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے