• اکتوبر 26, 2021

حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے حتمی سفارشات تیار کرلی گئیں۔

ادھر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا، وفاقی وزراء فروغ نسیم، شہزاد اکبر اور فواد چودھری اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کو توسیع سے متعلق مسودہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور منظوری کے بعد مسودہ کی سمری صدر کو بھجوائی جائے گی۔

خیال رہے گزشتہ روز نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شریک ہوئے۔ حکومتی اراکین نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے تفصیلی بحث کرتے ہوئے حتمی سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا جو آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائیگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 05 October 2021 | A1 Tv News

Read Next

الیکشن کمیشن: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے