• مئی 25, 2022

حکومت کا پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان پروگرام‘ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد : حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان پروگرام‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ تفسیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں ، پروگرام کے تحت ایک سے 5 لاکھ تک بلاسود قرضے دیں گے ، اس حوالے سے سب رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات ہیں سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑنا ، اس لیے سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کو اسکل اسکالرشپ دی گئی ، 11ہزار خاندانوں کو تیسرے حصے میں اسکالرشپ دی گئی ، اس کے علاوہ سندھ کے نوجوان کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنیں جب کہ وفاقی حکومت تاجروں کی بھی مدد کرے گی۔ ادھر حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے30 ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کردیا گیا ، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سب سے زیادہ روزگار لاہور، بہاولپور اور ملتان کے نوجوانوں نے حاصل کیا، 83 فیصد مرد اور 17 فیصد خواتین کو قرض دیا گیا ، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے پاکستان کی جاب مارکیٹ میں 30 ہزار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ قرضوں کی تقسیم سے متعلق تمام تر تفصیلات پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ پبلک کی جائیگی تاکہ تازہ اعداوشمار اور حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سیاحت، تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارت سمیت کھانے پینے اور بیوٹی سروسز کے شعبوں میں کامیاب کاروبار کیلئے 25 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات منظور کئے گئے جب کہ سب سے زیادہ روزگار لاہور، بہاولپور اور ملتان کے نوجوانوں نے حاصل کیا، 83 فیصد مرد اور 17 فیصد خواتین کو قرض دیا گیا۔

Read Previous

میاں چنوں واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتارکرلیا گیا ، علامہ طاہراشرفی

Read Next

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے ، فواد چوہدری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے