• مئی 23, 2022

حکومت کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں این سی او سی کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے جس کے بعد این سی او سی کی ذمہ داریاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا ادارہ سی ڈی سی انجام دے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ کورونا سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر یادگار کا افتتاح اور این سی او سی کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت صحت کے حکام کا  کہنا ہے کہ اس سال 27 مارچ کو این سی او سی کے قیام کو  دو سال مکمل ہو جائیں گے، این سی او سی کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کورونا کی پانچویں لہر کے باعث ملتوی کیا گیا۔

واضح  رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا قیام پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے سامنے آنے کے بعد عمل میں آیا جس کی سربراہی وفاقی  وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے پاس ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

Read Next

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے