• اکتوبر 26, 2020

حکومت کا نیا پارلیمانی سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا نیا پارلیمانی سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے نئے پارلیمانی سال کا کیلنڈر پیش کیا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی سال کے نئے کیلنڈر کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مشکل وقت جلد ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں، کٹھن فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ،وزیر اعظم نے پروگرام کا اجرا کردیا

Read Next

گاڑیوں کی چوری: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا ای ٹیگنگ شروع کرنیکا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے