• اکتوبر 26, 2021

حکومت کا نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: راولپنڈی کے عوام کے لئے اچھی خبر ہے، حکومت نے نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر اعظم کی صدارت میں نالہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے اجلاس ہوا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شریک ہوئے، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور پارلیمانی سیکریٹری راشد شفیق نے بھی شرکت کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو نالہ لئی منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ منصوبے کے آغاز میں مزید کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

17 کلومیٹر طویل منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے پر 150 ارب خرچ ہوں گے۔ منصوبے کے تحت نالہ لئی کے اوپر ایکسپریس وے اور اور اطراف میں ماررکیٹیں بنیں گی، لیاقت باغ کے قریب سرکاری اراضی کو کمرشمل بنیادوں پر فروخت کر کے رقم منصوبے ہر خرچ ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی چوتھی لہر مزید 46 افراد کی جان لے گئی، 1664نئے مریض

Read Next

لداخ کے بعد ایک اور محاذ کھل گیا،چینی فوجی سرحد پار کرکے بھارت میں گھس گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے