• اکتوبر 7, 2022

حکومت کا ملک میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام  آباد: حکومت نے کورونا کے حوالے سے عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر  اسد عمر نے ملک میں کورونا پابندیاں ختم  کرنے کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور کورونا کے حوالے سے تمام پابندیوں کوختم کررہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہےجب کہ وبا ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا فری ہونے کے قریب ہے جس کے باعث شادی، انڈور ڈائننگ سمیت مارکیٹوں میں عائد پابندیاں بھی اٹھالی گئی ہیں۔

واضح  رہے کہ حکومت نے انسداد کورونا کے ادارے این سی او سی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کبریٰ نے گانوں میں عورت کی ظاہری خوبصورتی کی تعریف پر سوال اٹھادیا

Read Next

بابر اعظم کیلئے اسٹیڈیم آئے ’خاص مہمانوں‘ کی تصاویر وائرل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔