• ستمبر 26, 2022

حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی طرف سے لگژری سمیت تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے اور تاجروں پر لگایا گیا فکس سیلز ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ عالمی تقاضے پورے کرنے کے لیے امپورٹ سے پابندی ہٹانا ضروری ہے اور آئی ایم ایف بھی چاہتا ہے ہم امپورٹ پر جلدی پابندی ہٹا لیں، ہم نے امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی لیکن امپورٹ بھی ہمارے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جتنی کنڈیشنز تھیں ہم نے پوری کر دی ہیں جبکہ چین اور دیگر دوست ممالک نے بہت تعاون کیا۔ آئی ایم ایف کی شرط پر لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں لیکن لگژری امپورٹڈ اشیاء پر جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر 3 گنا آر ڈیز لگائیں گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگی گاڑیوں کی درآمد پر بھاری ڈیوٹی لگا رہے ہیں اور بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگائیں گے، پہلے آٹے چینی دال کو ترجیح دیں گے جبکہ بہت ساری اشیاء پر ٹیکس موخر کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹیل ٹیکس کلیکشن 48 ارب سے کم کر کے 27 کر دیا ہے، امید ہے 27 ارب روپے جمع کر لیں گے، یکم اکتوبر سے سیلز اور انکم ٹیکس یونٹس بڑھنے پر بڑھتا رہے گا۔ اگست میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اگست میں درآمدات میں 19 فیصد تک کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تجارتی خسارے میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینکنگ سسٹم میں 650 ملین ڈالر زیادہ آئے ہیں، روپے پر دباؤ میں کمی آ رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

25 مئی کے واقعات میں ملوث پولیس افسران کیخلاف پنجاب حکومت کی تحقیقات مکمل

Read Next

مودی سرکار پر تنقید کرنے پر ایک پاکستانی سمیت 8 یوٹیوب چینل بلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔