• مئی 24, 2022

حکومت کا جلد اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہوگا۔

 ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی، آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 ووٹنگ والے دن پارلیمنٹ میں آنیوالے حکومتی ارکان کیخلاف چیئرمین تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس کے حوالے سے خط بھی تحریر کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی فوری اجلاس بُلائیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو زیادہ لمبا نہ لٹکایا جائے، ملک زیادہ دیر ان حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر اعظم کی آج لاہور میں گورنر، وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوگی

Read Next

ترین گروپ کے خرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار فیصلہ مسترد کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے