• اکتوبر 27, 2020

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے عوامی خدمت کچہری لگانے کی تیاری مکمل کر لی

چنیوٹ(بیورو چیف اورنگزیب خاکی) ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ہر مہینے کے پہلے دن عوامی خدمت کچہری لگائی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، سب رجسٹرار،قانون گو، پٹواری ولینڈ ریکارڈعملہ ہر ماہ کے پہلے روز فیلڈ کی بجائے تحصیل آفس میں بذات خود موجود رہیں گے جبکہ تحصیل آفس میں انگوٹھے شناخت مشین اور کمپیوٹر،انٹرنیٹ کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے گی علاوہ ازیں ریونیوافسران پورے دن کی سروس ڈیلوری رپورٹ فراہم کرنے کے پابند ہونگے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام سرکاری دفاتر کے دروازے شہریوں کے لئے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں مزید کہا ہے کہ عوام کے لئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جا رہا ہے اس ضمن میں ہر ماہ پہلے ورکنگ ڈے کو ضلعی سطح پر ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقد ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کریں گے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1tv Headlines 04 PM | 29 th September 2020

Read Next

ملک بھر میں پرائمری سکولز کھل گئے، پہلی سے پانچویں تک کلاسز کا آغاز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے