• دسمبر 8, 2021

حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کیساتھ معاہدے کے تمام نکات پر عمل کر دیا

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ معاہدے کے معاملے پر حکومت پنجاب نے معاہدے کے تمام نکات پر عمل کردیا۔

سیٹئرنگ کمیٹی کے آج رات کے اجلاس میں حکومت پنجاب حتمی رپورٹ پیش کرے گی، معاہدے کے تحت تحریک لبیک کانام کالعدم تنظیم کی لسٹ سے نکالاگیا، تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کیا گیا۔ معاہدے کے تحت تحریک لبیک کے رہنماوں اورکارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکالے گئے۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے گرفتار افراد کو معاہدے کے تحت رہا کیا، معاہدے کے تمام نکات پر عمل کر دیا ہے ، یہ اقدامات ملک کے وسیع تر مفاد عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے گئے، امید ہے حکومت پنجاب کے ان اقدامات کومثبت انداز میں لیاجائے گا، دوسری جانب سے ایک ذمہ دارانہ طرزعمل سامنے آئے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 10 جانیں لے گئی، 418 نئے مریض

Read Next

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو کوئی ایمنسٹی نہیں دی جارہی: مشیر قومی سلامتی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے