• ستمبر 19, 2021

حکومت پر حملہ کرنیوالے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے: وزیراعظم عمران خان

نتھیا گلی:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنیوالے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے، کرپٹ سسٹم کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہوتی، لوگ کراچی سے اٹھ کر دبئی میں پیسہ لگا رہے ہیں۔

نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمرنا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، تارکین وطن کا مطالبہ ہے کہ ملک میں ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، اس وقت سب سے بڑی ضرورت ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے، تارکین وطن کی مشکلات کو سمجھ سکتا ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے، تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تو وہ سرمایہ کاری کریں گے، دنیا کو فروخت کرنے کیلئے چیزیں ہوں تو ملک ترقی کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملکی قرض اتارسکیں گے، ایکسپورٹ بڑھے گی تو روپیہ مستحکم ہوگا، اس بار 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، ملائیشیا کی 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے، سیاحت کو بڑھا کر ملکی دولت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنگ ستمبر کے شہدا اورغازیوں کو سلام، ملک بھر میں یوم دفاع آج منایا جا رہا ہے

Read Next

یوم دفاع: مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، فاتحہ خوانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے