• دسمبر 8, 2021

حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، کرتارپور راہداری کیلئے طے ایس او پیز میں نرمی

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کے لیے طے ایس او پیز میں نرمی کر دی۔

ایس او پیز کے مطابق بھارت کے لیے دس روز قبل یاتریوں کی فہرست دینا لازم تھا۔ بھارت نے راہداری کھولنے کے حوالے سے بہت تاخیر سے فیصلہ کیا۔ پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کی خاطر دس روز قبل فہرست فراہم کرنے کی پابندی نرم کر دی، پابندی میں نرمی کا اطلاق 30 نومبر تک رہے گا۔

اقدام کا مقصد سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کی جنم دن تقریبات میں حصہ لینے میں سہولت دینا ہے۔ امید ہے بھارت یکم دسمبر سے سابقہ طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Islam Ka Safar | Anam Naqvi | 19 November 2021 | A1Tv |

Read Next

شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے