• اکتوبر 27, 2020

حکومت نے کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: حکومت نے کلبھوشن جادھو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

حکومت نے کلبھوشن جادھو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں حکومت نے ایک درخواست دائر کی ہے جو  حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت دائر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے درخواست میں کلبھوشن جادھو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ کلبھوشن جادھو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا اور کلبھوشن بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جب کہ بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کلبھوشن جادھو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News Bulletin | 12:00 PM | 22 July | 2020 | A1 Tv |

Read Next

نیب کو بند کریں، چیئرمین میں شرم ہے تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں: بلاول بھٹو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے