• جولائی 30, 2021

حکومت نے پیٹرول مہنگا کردیا، فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 13 پیسے کا اضافہ

لاہور:  وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے اس میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول اب 110 روپے 70 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 03 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، اب اس کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لٹر مقرر ہو گی۔ مٹی کا تیل ایک روپیہ 89 پیسے فی لٹر مہنگا کرتے ہوئے اس کی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے حقیقت پسندانہ، متوازن بجٹ پیش کیا: فردوس عاشق

Read Next

کورونا وائرس سے مزید 46 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1038 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے