• دسمبر 5, 2021

حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا: شیری رحمان

اسلام آباد: شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا، ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے بڑھتے ہوئے قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‏پیپلز پارٹی کی حکومت کے اختتام تک ملک کے مجموعی قرضے 16 کھر ب 2 ارب تھے، 2018 میں قرضے 29 کھرب 8 ارب روپے تک پہنچے، 2021 میں پاکستان کے کل قرضے اور واجبات 50 کھرب 5 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے قرضہ نہیں لیں گے، انہوں نے صرف 3 سال میں 20 کھرب 7 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، ‏اس حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا، پہلے ہر پاکستانی 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا، اس حکومت کے قرضوں کے بعد ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے، صرف 3 سال میں اس حکومت نے ہر پاکستانی پر 91 ہزار روپے کا اضافی بوجھ ڈالا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Talent Hunt | Ahsan Bashir Shaikh | A1 Tv | 27 November 2021

Read Next

بہاولپور میں ٹریلر کی ٹکر سے 3 طلبا جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے