• جنوری 28, 2022

حکومت نے ملک میں گیس ذخائر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ چند سالوں کے دوران ملک میں گیس ذخائر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہروں میں رہنے والے صرف 28 فیصد لوگوں کا بوجھ 78 فیصد لوگ اٹھا رہے ہیں جو گیس سے محروم ہیں، تمام شہروں میں فراہم کی گئی گیس سبسڈی پر دی جارہی ہے اور اس کا بوجھ 78 فیصد ان لوگوں پر آرہا ہے جو کوئلہ، لکڑی اور ایل پی جی استعمال کرتے ہیں لیکن یہ سلسلہ زیادہ عرصے نہیں چلے گا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں ہر سال گیس کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے، پچھلے برس بھی 9 فیصد گیس کم ہوئی اور رواں سال بھی گیس کے ذخیروں میں 9 فیصد کمی آئی ہے، چند برس بعد ملک میں گیس نہیں رہے گی۔

انہوں ںے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں رہنے والے وہ لوگ جو سستی گیس کے عادی ہوچکے ہیں انہیں اپنی عادتیں بدلنی ہوں گی اور حکومت کو گیس کا پورا سسٹم بدلنا ہوگا کیوں کہ توانائی کے ذخیروں پر ان 78 فیصد لوگوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ بڑے شہروں میں رہنے والے 28 فیصد افراد کا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کی کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

Read Next

انڈونیشیا: 7.3 کی شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے