• جولائی 31, 2021

حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے کے بعد حکومتی وزرا الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔ وزرا میں فواد چودھری، بابر اعوان اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی شہباز گل شامل تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ملاقات کا مقصد سپریم کورٹ کی رائے پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمشنر سے بات کرنا تھی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن زمینی حالات کے مطابق ووٹ سیکریسی کے بارے میں فیصلہ کرسکتا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سب کے سامنے ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے حوالے سے 5 اختیارات ہیں اور شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ شفاف الیکشن کے لیے پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

Read Next

سینیٹ میں ووٹ ڈالنے کے بعد فیصل واوڈا مستعفی ہوگئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے