• نومبر 1, 2020

حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن ملک بھرمیں جہاں جلسے کرے اجازت ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سیاسی امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کو جلسوں کے این او سی جاری کیے جائیں گے، اپوزیشن کو جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے گی، حکومت اپوزیشن کے جلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Read Next

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے