• دسمبر 8, 2021

حکومت نے‏ مشترکہ اجلاس میں 33 بل بلڈوز کر کے پارلیمان کی توہین کی: شیری رحمان

اسلام آباد: شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے‏ مشترکہ اجلاس میں 33 بل بلڈوز کر کے پارلیمان کی توہین کی، آئین اور پارلیمانی قواعد و ضوابط کا کھل کر مذاق اڑایا گیا۔

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں شامل ہوگا، طاقت اور مصنوعی اکثریت کا بدترین مظاہرہ دنیا نے دیکھا، ‏ثابت ہو چکا اسپیکر پارلیمان کے کسٹوڈین نہیں، ایک جماعت کے نمائندے ہیں، اتحادیوں کی جبری حاضری اور مشاورت کے بغیر قانون سازی اب متنازعہ ہو چکی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 2010 سے ای ووٹنگ مشین پر اپنے خدشات کا اظہار کر رہا ہے، قوم اور الیکشن کمیشن پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین مسلط کی جا رہی ہے، ‏ای سی پی ای ووٹنگ مشین کے استعمال، اخراجات اور اس کی ساکھ پر کئی بار سوالات اٹھا چکا ہے، اتنے کم وقت میں 8 لاکھ مشین منگوانا، عملے کو ٹریننگ دینا اور عوام کو آگاہی دینا ممکن ہی نہیں ہے، یہ انتخابات پر ڈاکا ڈالنے کے حربے تلاش کر رہے، کیوں کہ عوام نے ان کو ابھی سے مسترد کر دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس سمیت 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

Read Next

Headlines | 18 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے