• مئی 25, 2022

حکومت مضبوط ہے ،وفاق میں کوئی خطرہ نہیں،فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  حکومت مضبوط ہے اور وفاق کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وفاقی ویزر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں۔یہ کیا عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے ان پر اپنےگھرمیں اعتماد نہیں کیاجاتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے ،وفاق میں کوئی خطرہ نہیں۔ جہانگیر ترین کو جانتاہوں وہ پارٹی کےساتھ رہیں گے۔شریف خاندان کاپیسہ اگرپاکستان آجائےتومعاشی حالات بہترہوجائیں گے۔

مراد سعید اور محسن بیگ کے ماعملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید نے نازیبا الفاظ پر قانونی قدم لیا جو اچھی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آواز کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملتی ہے۔سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی۔دورہ روس گیم چینجرہوگا۔ دورہ چین میں وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔

Read Previous

کچھی: 5افرادکا قتل،ملزمان کی گرفتاری کیلئے بلوچستان اسمبلی کےباہر دھرنا

Read Next

لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، اسپتال منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے