• جنوری 17, 2022

حکومت عام آدمی کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، معاون خصوصی شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے احساس راشن پروگرام سے متعلق کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری کے لیے ضلعی حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام غریبوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن عمل کو تیز کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈچ فلاسفر کا قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے غلطیاں دہرانے پر قابل مذمت ٹھہرتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے: مرکزی ملزم کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے درخواست دائر

Read Next

فصل واوڈا نااہلی کیس، آئندہ سماعت پر کوئی نہ آیا تو فیصلہ محفوظ کر لیں گے: الیکشن کمیشن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے