• اپریل 11, 2021

حکومت سیاسی مقدمات درج کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کررہی ہے،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن پر امن طور پر کیا جائے گا، انتظامیہ بے جا کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے، ایسے اقدامات نہ کریں جس سے حالات خرابی کی طرف جائیں، حکومت سیاسی مقدمات درج کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، وہ علاج مکمل ہونے پر پاکستان آئیں گے، نواز شریف کو مشورہ دیا کہ اپنا اور اس نااہل ٹولے کا بھی علاج کریں، شہباز شریف کے 15 روزہ پرول کی درخواست کی تھی، حکومت نے پرول کے معاملے پر انسانیت سوز اقدام کیا، حکومت نے گرفتاریاں کیں تو اس کے اثرات گہرے ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ڈی ایم وغیرہ سب بھول جائیں،عمران خان 5 سال پورے کرے گا،وزیر ریلوے شیخ رشید

Read Next

‘نیب لوٹے گئے 466 ارب روپے برآمد کرچکا، کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے